پنجاب

ملک کی 96 فیصد شہری اور 89 فیصد دیہی آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ملک کی 96 فیصد شہری اور 89 فیصد دیہی آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ہر سال 53 ہزار بچے اپنی پانچ سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی آلودہ پانی پینے سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں:گفتگو

صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی اقدامات زبانی کلامی دعووں اور باتوں سے آگے نہیں بڑھ پا رہے:چیئرمین

ملک بھر کے مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوائیں

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک کی 96 فیصد شہری اور 89 فیصد دیہی آبادی کو پینے کا صاف میسر نہیں ہے اور 40 فیصد اموات آلودہ پانی پینے کی وجہ سے ہورہی ہیں ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال تقریبا 53 ہزار بچے اپنی پانچ سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی مضر صحت پانی پینے سے موت کا شکار ہوجاتے ہیں مگر اس حوالے سے حکومتی اقدامات زبانی کلامی دعووں اور باتوں کی حد تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں اس اہم مسئلے کے حل پر کوئی بھی توجہ دینے کو تیار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب حقیقت تو یہ ہے کہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تاہم حکومت کو چاہیے کہ ملک بھر میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ آلودہ پانی کے استعمال کی وجہ سے جو عوام موت کے منہ جانے پر مجبور ہیں اُن میں زندہ رہنے کی امید بڑھ سکے۔ان خیالات کا اظہار پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی ستم ظریفی اور کیا ہوسکتی ہے عوام کو جو پانی مختلف ناموں سے خرید کرکے استعمال کررہے ہیں وہ بھی صاف نہیں ہے حکومتی اداروں کوچاہیے کہ وہ اس حوالے سے کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے صاف پانی کی آڑ میں قوم سے زندگی چھیننے والوں کو قرار واقعی سزائیں دلائی جائیں۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملک بھر کے مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ شہروں کے ساتھ دیہاتوں میں بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوائیں تاکہ آلودہ پانی پینے کی وجہ سے جو بیماریوں کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اس میں کمی واقع ہو۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
06.03.2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You