خیبرپختون خواہ

ملک کی موجودہ صورتحال کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جعلی حکومت سے ہدایات لے رہے ہیں، ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، چیف الیکشن کمشنر اور ان کا ساتھ دینے والوں کو فوراً عہدوں سے مستعفیٰ ہونا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You