اہم خبریںپاکستان

ملک میں پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر، پی ٹی آئی دور میں ترقی کا پہیہ روکا گیا: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں ترقی کا پہیہ روکا گیا، ملک میں پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ بندی ضروری ہے، 2013 میں 18 ،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ سی پیک جیسے تاریخی منصوبے پاکستان میں لے کر آئے، تبدیلی کے سفر میں تاریخی منصوبوں کی نفی شروع کر دی گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ جس ملک میں پالیسیوں کا تسلسل نہیں ہوگا وہاں تہجد گزار بھی فیل ہو جائیں گے، ملک میں امن و استحکام، پالیسیوں میں تسلسل بہت ضروری ہے، پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی استحکام امن سے مشروط ہے، پی ٹی آئی کے دور میں ترقی کا پہیہ روکا گیا اس وقت سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You