اہم خبریںپاکستان

ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کیلئے سپیکرز کردار ادا کریں: ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کیلئے سپیکرز کردار ادا کریں۔

سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق نے 18 ویں سپیکرز کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر تمام سٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں، سپیکرز کانفرنس میں شرکت ہم سب کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران سب کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملا، سپیکر ایوان کے تقدس کا محافظ ہوتا ہے، ملک میں سیاسی تقسیم کے خاتمے کیلئے سپیکرز کردار ادا کریں، ہمیں اپنی اپنی اسمبلیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا، ہم نے حکومت اور اپوزیشن ارکان کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ سپیکرز کانفرنس کی تجاویز اور اصلاحات کو مانیٹر کیا جائے گا، انسداددہشتگردی کیلئے مل کر کام کریں گے، پروڈکشن آرڈرز کے حوالے سے جب بھی ضرورت پڑی جاری کیے جائیں گے، جمہوری روایات اور اقدار کی پاسداری ضروری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You