اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 307 تک جاپہنچی

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 307 تک جاپہنچی جبکہ وائرس نے 2 افراد کی جان لے لی، مرنے والے افراد میں ایک کا تعلق مردان اور دوسرے کا ہنگو سے تھا۔

پنجاب میں وائرس سے 33، بلوچستان میں 23، خیبرپختونخوا 19، گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد میں 8 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص کرونا سے متاثر ہے۔ سندھ میں مزید 36 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 17 زائرین میں وائرس کی تصدیق کی گئی، کرونا کے 19 مریض کراچی میں رپورٹ ہوئے، سندھ بھر میں مریضوں کی تعداد 208 تک پہنچ گئی۔

صورتحال کے پیش نظر کمشنر کراچی نے وفاق سے ایکسپو سینٹر میں آئسولیشن سینٹر اور فیلڈ ہسپتال بنانے کی درخواست کر دی جس پر وفاقی حکومت نے رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ ایس آئی یو ٹی میں بھی کرونا وائرس کی ٹیسٹ کٹس فراہم کر دی گئی ہیں، آئسولیشن سینٹر بھی بنا دیا گیا۔

مرادان میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے 50 سالہ شخص کو ایک روز قبل میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا، سعادت خان گزشتہ ہفتے ہی عمرہ کر کے واپس آیا تھا۔ ہلاکت کے بعد مردان انتظامیہ نے منگاہ کے علاقے کو لاک ڈاؤن کر دیا جبکہ علاقے میں آمد ورفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، علاقہ مکینوں کی سکریننگ کے انتظامات جاری ہیں۔ جان لیوا وائرس نے ہنگو کے رہائشی 36 سالہ شخص کی جان بھی لے لی، متاثرہ شخص لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں زیر علاج تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You