اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے

لاہور: ملک بھر میں آج 4 اگست کو یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے۔

یہ دن بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے شہید کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور کی شہادت سے منسوب کیا گیا ہے۔

ایف سی کمانڈنٹ سمیت فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 300 سے زائد افسران اور اہل کاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں، شہدا کے اہلخانہ کے لیے محکمہ پولیس ان کا وارث اور کفیل ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس کی قربانی سے ہی ملک میں امن کا قیام ممکن ہوتا ہے۔

کراچی میں پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں کراچی میں اغوا، قتل، دہشتگردی میں بھی کم وسائل کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ آج کا دن ایڈیشنل آئی جی کے پی صفوت غیور کے نام سے منسوب ہے جن کی بہادری پر کتاب لکھی جائے گی جو 4 اگست کو شہید ہوئے تھے اس لیے اس دن کو چنا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 950 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے، آپ کی پولیس ہے آپ نے ہی ساتھ دینا ہے، کراچی میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہو رہی ہیں جن کو روکنا ہے۔

شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریس

کراچی میں پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈیفنس فیز 8 میں ریس کا انعقاد کیا گیا۔

5 کلومیٹر طویل ریس میں خواتین اور مردوں نے حصہ لیا جبکہ سندھ پولیس کے افسران، اہلکار اور عام شہری بھی ریس میں شریک ہوئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز، ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر و دیگر افسران بے بھی شرکت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You