اہم خبریںپاکستان

ملکی معیشت کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

جنوبی ایشیا کے معاشی منظرنامے سے متعلق کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ کانفرنس سے خطاب میرے لیے باعث اعزاز ہے، کانفرنس چیلنجز سے نمٹنے اور مواقع تلاش کرنے کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مستحکم معیشت، پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اصلاحات اور تبدیلی کے سفر کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے، سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کے لیے نظام وضع کر رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You