اہم خبریںپنجاب

مقدمات کا سامنا کرتے کرتے تھک گیا، بہتر ہے سزائیں دیں اور جان چھڑائیں۔شیخ رشید

مقدمات کا سامنا کرتے کرتے تھک گیا، بہتر ہے سزائیں دیں اور جان چھڑائیں۔شیخ رشید

30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی، ملک میں انصاف کا مذاق بنایا گیا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ مقدمات کا سامنا کرتے کرتے تھک گیا ہوں، بہتر  ہے اب سزائیں دیں اور  جان چھڑائیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرا تعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے، میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں، مہنگائی کے خلاف لوگ ایسے ہی نکلیں گے جیسے کشمیر  اور  راولاکوٹ میں نکلے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، لوگوں کی امیدیں  عدلیہ سے وابستہ ہیں، مقدمات کا سامنا کرکر کے تھگ گیا ہوں، بہتر ہے اب سزائیں دیں جان چھڑائیں، ہمارے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں، 9 مئی کے واقعات پر سب کہہ رہے ہیں جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا انجن دھواں دے رہا ہے، 30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی، ملک میں انصاف کا مذاق بنایا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You