انٹرنیشنلاہم خبریں

سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی

سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں زخمی۔

وزیراعظم رابرٹ فیکو پر 4 گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی وزیراعظم رابرٹ کے پیٹ پر لگی۔

سلوواکیہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو قاتلانہ حملے میں  زخمی ہوگئے۔سلوواکیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملے کی تصدیق کی ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو پر 4 گولیاں فائر کی گئیں، ایک گولی وزیراعظم رابرٹ کے پیٹ پر لگی، فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا  ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رابرٹ فیکو حکومتی اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، سلواکیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔اسپتال ترجمان کے مطابق اسپتال لانے پر وزیراعظم رابرٹ ہوش میں تھے، وزیراعظم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔حکومتی ترجمان کے مطابق سلوواکیہ کےوزیراعظم رابرٹ فیکو کی حالت خطرے میں ہے۔یورپی کمیشن کی سربراہ نے سلوواکین وزیراعظم پرقاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے جبکہ ہنگری کے وزیراعظم کی جانب سے بھی سلوواکین وزیراعظم  پر  حملے  کی  مذمت کی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You