اہم خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں 4 فوجی ہلاک، 6 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں 4 فوجی ہلاک، 6 زخمی۔

حملے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج پر نامعلوم افراد کے حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔حملے میں 6 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی گاڑی پر ضلع کٹھوعہ میں حملہ ہوا، بھارتی فوج کی گاڑی کو دستی بموں اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You