
معاشرے میں خواتین کو با اختیار بنانا ضروری ہے۔ڈونلڈ بلوم
آج ہم مختلف شعبوں میں تنوع دیکھ رہے ہیں، تنوع سے کمیونٹیز اور ملک ترقی کرتے ہیں۔منعقدہ کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں خواتین کو با اختیار بنانا بے حد ضروری ہے۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ تنوع ہماری طاقت ہے۔امریکی سفیر نے مزید کہا ہے کہ آج ہم مختلف شعبوں میں تنوع دیکھ رہے ہیں، تنوع سے کمیونٹیز اور ملک ترقی کرتے ہیں۔ڈونلڈ بلوم نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان سے موسمیاتی تغیر، صاف توانائی اور زراعت میں تعاون کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ بلوم مئی 2022 سے پاکستان میں بطور امریکی سفیر ذمے داری انجام دے رہے ہیں۔



