مستقبل پاکستان سنٹرل آفس میں جشن آزادی کی تقریب،کیک بھی کاٹا گیا 14اگست یوم پاکستان

مستقبل پاکستان سنٹرل آفس میں جشن آزادی کی تقریب،کیک بھی کاٹا گیا 14اگست یوم پاکستان آباء اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے:سیدر اشد حسین بخاری
مستقبل پاکستان مسائل میں دھنسے عوام کے ساتھ کھڑی ہے،تنہا نہیں چھوڑیں گے:گفتگو
پاکستان کو آزاد ہوئے 77سال مکمل ہوچکے ہیں مگر ترقی کا سفر آج تک مکمل نہیں ہوپایا:نائب صدر
نااہل و بدنیت حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا،ان کو نکال باہر کرنے کی ضرورت ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان کی ہدایت پر یوم آزادی تقریب میں پارٹی عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد میں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی ہدایت پر پارٹی سنٹرل آفس میں سید راشد حسین بخاری کی زیر صدارت 77ویں یوم آزادی پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ 14اگست کادن ہمارے آباء واجداد کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے ہماری آزادی کیلئے جدوجہد کی،یہ اس ذمہ داری کی بھی یاددہانی ہے جو ہم پر بحیثیت قوم ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرتے ہوئے اپنی آزادی کا تحفظ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل پاکستان مسائل کی دلدل میں دھنسے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم سب مل کر ایک بہتر،محفوظ اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 77سال مکمل ہوچکے ہیں مگر آج تک ترقی و خوشحالی کا وہ خواب جسے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے دیکھا تھا وہ اب بھی ادھورا ہے۔سیدر اشد حسین بخاری نے کہاکہ نااہل و بدنیت حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے جب تک ان لوگوں کو نکال باہر نہیں کیا جاتا ملک و قوم کو درپیش مسائل کا حل تو دور کی بات اس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا۔



