پنجاب

راولپنڈی : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی

راولپنڈی : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقدکی گئی

جس کی صدارت ڈسٹرکٹ بار کے سید انتظار مہدی نقوی ا یڈووکیٹ نے کی جس میں بار کے نائب صدر غلام علی صدیقی،جوائٹ سیکرٹری بار چوہدری سعد بن شفیق بھی موجود تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدرملک جواد خالد وسیکرٹری ہائی کورٹ بارشبیر احمد مرزا، سید ذالفقارعباس نقوی،،ممبر پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان،حاجی توفیق آصف، فرخ عارف بھٹی نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ پرچم کشائی کے بعدپاکستان کا 77 ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر با رسید انتظار مہدی نقوی ایڈووکیٹ نے قوم کو 77واں یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے،آرٹیکل 370 اور 35.اے کے خاتمے کر کے مقبوضہ وادی کو اسرائیل طرز پر انڈین سٹیٹ بنایا جا رہا ہے جو کسی صورت قا بل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 35A کو ختم کر کے بھارت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے ریاست جموں و کشمیر میں ہندو آبادکاری کا مذموم پلان تیار کر رہا ہے غیر ریاستی افراد کو ریاست جموں و کشمیر میں جائیداد کی خرید و فروخت اقوام متحدہ کی قرادادوں کی کھلی خلاف ورزی اور کشمیریوں کا معاشی قتل ہے کشمیر میں ہونے والے ظلم پر عالم اسلام مداخلت کرے،کشمیریوں کو ان کے گھروں میں محصور کر دیا گیا، یہاں تک کہ وہ نماز عید الاضحی بھی ادا نہیں کر سکے، یہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی اور لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی سنگین حرکت ہے۔سیکرٹری جنرل راجہ شاہد ظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج 77واں یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منارہی ہے15اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 77 یوم آزادی کے موقع پر عہد کرناہوگا کہ 77ویں یوم آزادی پر یہ عہد بھی کرنا ہوگا کہ قائد اعظم ؒ کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونگے تو بحرانوں سے نجات حاصل کرینگے۔ آج کے دن کی مناسبت سے ہمیں مل کر پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کا عہد کرنا ہو گا، لسانی و گروہ بندی کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت اور علاقائی تعصب کا خاتمہ کر کے ایک اچھا پاکستانی بننا ہو گا۔اس موقع پر صدر بار سید انتظار مہدی نقوی نے کہا کہ بانی پاکستان نے 72اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا جو وعدہ کیا تھا آج 77 سال بعد بھی اس کی پاسداری ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور حصول پاکستان کی جدوجہد میں شریک تمام قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا اور ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی حق خود ارادیر اور الحاق پاکستان کی جدوجہد اور منزل قریب ہے کشمیر بنے گا پاکستان پوری قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور حمیات میں ان کے ساتھ ہے۔ آٓخرمیں کشمیری شہداء اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You