پنجاب

مریم نواز کی چائے کے ڈھابے پر رک کر شہریوں سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈی جی خان سے لاہور واپس آتے ہوئے چائے کے ڈھابے پر رک گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز ڈیرہ غازی خان میں بچوں کے نیوٹریشن پروگرام کی افتتاحی تقریب سے واپسی پر سڑک کنارے ڈھابے پر رکیں اور ڈھابے پر موجود چارپائی پر بیٹھ گئیں، مریم نواز نے شہریوں سے گفتگو بھی کی۔

وزیراعلیٰ کو چائے پیش کی گئی، شہریوں نے مریم نواز کو بجلی کے بل دکھائے اور 14 روپے فی یونٹ کمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے، آپ نے بجلی بل کم کرکے غریبوں کی دعائیں لی ہیں۔

اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو آپ کے بلوں کی بہت فکر ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور میں آپ کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں، مہنگائی میں کمی ہوئی، آٹا، چینی، گھی، دالیں اور سبزیاں سستی ہوئی ہیں، مزید ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You