مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا ماہانہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس مرکزی آفس میں منعقد ہوا

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا ماہانہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس مرکزی آفس میں منعقد ہوا،
اجلاس میں مہمان خصوصی اسلام آباد کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت جاوید الحسن آرائیں چوہدری سہیل اختر آرائیں نے شرکت کی




کراچی : بیوروچیف:(عاصم آرائیں جہلمی)
مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا ماہانہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس, مؤرخہ 05 اکتوبر 2025 بروز اتوار 3 بجے بمقام پلاٹ نمبر 19، ای مارکیٹ نزد بابِ خیبر، بلاک 6، پی ای سی ایچ ایس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بطور مہمان خصوصی اسلام آباد کی مشہور و معروف سماجی و کاروباری شخصیت جاوید الحسن آرائیں ڈائریکٹر شاہ کو میڈیکل پرائیویٹ لمیٹیڈ، مشہور و معروف سماجی و زمیندار و کاروباری شخصیت سی ای او سی، سی کے ڈی ایگری گروپ چوہدری سہیل اختر آرائیں اور کراچی سے سماجی شخصیت کے ایم سی ہیڈ آفس کے آفیسر اسٹیٹ ڈیپارٹ محمد عامر نواز آرائیں نے شرکت کی،اجلاس کا آغاز تلاوت قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت شہزاد قمر آرائیں نے حاصل کی۔کراچی ڈویژن، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن کی نئی باڈیاں بنانے پر مشاورت کی گئی۔اور مدرسہ فاطمة الزہرا رضی اللہ تعالی عنہا سولر پینلز لگوانے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں یوتھ کنونشن کی تاریخ پر غور کیا گیا۔صدر صاحب کی اجازت سے کسی نئی تجویز / اقدام کو زیرِ غور لایا گیا۔اجلاس میں: مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں،میاں محمد شہریار آرائیں نائب صدر و انفارمیشن سیکریٹری مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان، مرکزی جنرل سیکریٹری عبدالعزیز آرائیں، ایگزیکٹو ممبر کیپٹن ریٹائرڈ صدیق صدیدی آرائیں، ایگزیکٹو ممبر میاں شوکت علی آرائیں، ایگزیکٹو ممبر نوید شاد آرائیں، ایگزیکٹو ممبر ہمایوں محمد چوہدری آرائیں، ایگزیکٹو ممبر خالد رمضان آرائیں، ایگزیکٹو ممبر فضل کریم آرائیں، ایگزیکٹو ممبر چوہدری ارشد آرائیں، چیئرمین بزنس فارم چوہدری تنویر آرائیں، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان زکوۃ کمیٹی کے چیئرمین محمد ظفر اللہ آرائیں ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان، ضلع کیماڑی کے صدر ڈاکٹر ناصر جاوید آرائیں، سینیئر نائب صدر اسکیم 33 ڈسٹرکٹ ملیر شہزاد قمر آرائیں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع کیماڑی جاوید اقبال آرائیں،آرگنائزر شاہ لطیف ٹاؤن کراچی چوہدری ایوب آرائیں، ذوالفقار علی آرائیں،عاصم آرائیں جہلمی، لیاقت علی آرائیں پاکستانی، طالب آرائیں، حنیف آرائیں، امن دانیال آرائیں، چوہدری محمد نواز آرائیں، چوہدری حماد آرائیں، چوہدری فواد آرائیں، ساجد افضل آرائیں، ارشد آرائیں،چوہدری عبداللہ تنویر آرائیں، و دیگر مہمانان نے شرکت کی۔آخر میں مہمان خصوصی اسلام آباد کی مشہور و معروف سماجی و کاروباری شخصیت جاوید الحسن آرائیں صاحب، مشہور و معروف سماجی و زمیندار و کاروباری شخصیت سی ای او سی، سی کے ڈی ایگری گروپ چوہدری سہیل اختر آرائیں، اور کراچی سے سماجی شخصیت کے ایم سی ہیڈ آفس کے آفیسر اسٹیٹ ڈیپارٹ محمد عامر نواز آرائیں کو سندھی ثقافت کی پہچان سندھی اجرک، ٹوپی و دیگر تحائف بھی پیش کیئے گئے۔



