اہم خبریںجہلم

محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل نے پولیس چوکی کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں میں امروز ایس پی انوسٹی گیشن جہلم اور سرکل افسران ضلع ہذا نے مختلف تھانوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا:

تفصیلات کے مطابق:
حافظ عطاء الرحمٰن ایس پی انوسٹی گیشن جہلم نے ڈی پی او آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل نے پولیس چوکی کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

محمد نواز DSP سوہاوہ سرکل نے تھانہ سوہاوہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

محمد سلیم خٹک DSP پنڈدادنخان سرکل نے تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں متعلقہ SHOs تھانہ جات، انچارج چوکیات سمیت تفتیشی افسران اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان اور لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

ایس پی انوسٹی گیشن جہلم اور سرکل افسران ضلع ہذا نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کو سنا اور سائلین نے اپنے مسائل بیان کیے جس پر ایس پی انوسٹی گیشن جہلم اور سرکل افسران نے موقعہ پر احکامات جاری کیے۔

آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانوں میں تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں سرکل افسران کی طرف سے شہریوں کی درخواستوں پر انکوائریوں کے اس سلسلہ کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا۔کھلی کچہریوں کا انعقاد تھانوں کی سطح پر کیا جا رہا ہے جس میں تمام تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں تھانے میں فریقین کو سن کر مقدمات اور درخواستوں کو فوری حل کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ:دانش شاہ کرائم رپورٹر جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You