باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم
جہلم : آج ضلع جہلم کے تمام پیٹرول پمپس کھلے ہیں، کہیں بھی پیٹرول کی قلت موجود نہیں ہے۔
ضلع کے تمام پیٹرول پمپس پر فیول کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ پیٹرول پمپس کی سپلائی چین بھرپور طور پر فعال ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران صبح سے فیلڈ میں موجود ہیں اور بذات خود تمام پیٹرول پمپس پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ شہریوں کو پیٹرول حاصل کرنے میں کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
رپورٹ : چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



