ماں کی تربیت اولاد کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتی ہے:سید راشد حسین بخاری

ماں کی تربیت اولاد کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتی ہے:سید راشد حسین بخاری
ماں ہر بچے کی پہلی درسگاہ، جسے بچہ دنیا میں آنکھ کھولتے ہی سب سے پہلے محسوس کرتا ہے:نائب صدر
ماؤں کی عزت و احترام اور یاد کو ایک دن پر محدود نہیں کیا جاسکتا بلکہ سال کا ہر ایک دن ماں کا ہے:گفتگو
اگر مائیں پڑھی لکھی،باشعور اور سمجھدار ہوں گی تب ہی ایک معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کا 12مئی ماؤں کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ماں کی تربیت اولاد کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتی ہے، اگر ہمیں نسلوں کو سنوارنا ہے تو آج مستقبل کی ہر ماں کو تعلیم سے استفادہ کرنا ہوگا، ماں ہر بچے کی پہلی درسگاہ ہے، جسے بچہ دنیا میں آنکھ کھولتے ہی پہلو میں سب سے پہلے محسوس کرتا ہے، بچہ اس دنیا میں سب سے زیادہ اپنی ماں سے متاثر ہوتا ہے۔ ماں کا اٹھنا، بیٹھا، ہنسنا، بات کرنا،غرض کہ ماں کا تمام تر رویہ بچے کی زندگی پر خاص اثرات مرتب کرتا ہے،ماں کی بچے کے لیے کی گئی دیکھ بھال اس کے لیے ڈھال بن جاتی ہے لیکن ماں کی تعلیم اور معاشی کامیابی بچے کا مستقبل بناتی ہے،دنیا بھر میں اس وقت نئی نسل میڈیا کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہے لیکن یہاں بھی ایک تعلیم یافتہ ماں بڑی خوبصورتی کے ساتھ میڈیا کو معلومات اور انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ بنادیتی ہے۔ان خیالات کا اظہار 12 مئی ماؤں کے عالمی دن پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر مائیں پڑھی لکھی،باشعور اور سمجھدار ہوں گی تب ہی ایک معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہوسکتا ہے کیونکہ ایک باشعور عورت ہی وقت کے تقاضوں کے مطابق اپنے بچوں کی تربیت درست خطوط پر کر سکتی ہے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ماؤں کی عزت و احترام اور یاد کو ایک دن پر محدود نہیں کیا جاسکتا بلکہ سال کا ہر ایک دن ماں کا ہے اور دین اسلام نے جو ماں کو عزت و احترام دیا ہے وہ کسی اور دین میں نہیں ہے۔



