سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹ)پاکستان بزنس گروپ UAE چیپٹر نے PBG ویمن ونگ کے اعزاز میں ماہانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹ)پاکستان بزنس گروپ UAE چیپٹر نے PBG ویمن ونگ کے اعزاز میں ماہانہ فیلوشپ ڈنر کا اہتمام کیا تقریب کی میزبانی اقبال ایڈوانی نے کی ۔تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقبال ایڈوانی نے بااختیار بنانے والا  شارک ٹینک کا تصور متعارف کرایا جس کا مقصد بزنس ویمن کو مواقع کی تلاش میں معاونت کی فراہمی تھا اور پی بی جی کے بانی وچیئرمین فراز الرحمٰان  کے بنو کاروباری وژن کے تحت سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا گیا تاکہ عالمی سطح پر میڈ ان پاکستان مصنوعات کو فروغ دیا جاسکے۔تقریب کےدوران انس اومرسن نے  جولائی میں ہونے والے یورپ ٹرپ 2024 پلان کی نقاب کشائی کی  جس کا مقصد یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کرنا ہے۔  یوسف وائسرائے نے اشتراکی  گرو ٹوگیدر  کا تصور پیش کیا  جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فعال اثر و رسوخ کے فروغ پر زور دیا۔  تاجروں/کاروباری خواتین اور سرمایہ کاروں کے ساتھ پی بی جی شارک ٹینک پروگرام کیلئے پوڈ کاسٹ بھی شروع کر رہا ہے۔چیئرپرسن PBG  خواتین ونگ رضوانہ شاہد نے کام کرنے والی خواتین پر زور دیا کہ وہ میڈ ان پاکستانی مصنوعات کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔PBG خواتین ونگ کی سیکریٹری مرک الٰہی بکک نے PBG بینر تلے کاروباری خواتین کو متحد اور منظم کرنے کے حوالے سے کوششوں کے بارے میں آگہی فراہم کی۔کوآرڈینیٹر نادیہ صدیقی نے میڈیا کوریج کو منظم کرنے اور ایونٹ کی رسائی کو بڑھانے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھانے میں اہم کردار ادا کیاجبکہ سلطان محمود کی جانب سے شرکاء کو بہترین کارکردگی کیلئے جدوجہد کرنے کی ترغیب دی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You