اہم خبریںپاکستان

مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش۔

مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش۔

کیا حکومت آبی گزرگاہوں میں سوسائٹیزکی تعمیر روکنے کے لیے کوئی اقدامات کررہی ہے۔شاہدہ رحمانی

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اسلام آباد کے کئی رہائشی علاقوں کے زیرآب آنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔پی پی کی شاہدہ رحمانی نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کے ساتھ اور دریائے سواں میں آبی گزرگاہ میں سوسائٹیاں بن رہی ہیں ، جن کی وجہ سے آج بھی اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب ہیں۔پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے سوال کیا کہ کیا حکومت آبی گزرگاہوں میں سوسائٹیزکی تعمیر روکنے کے لیے کوئی اقدامات کر رہی ہے۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی شذرہ منصب علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔شذرہ منصب علی کا کہنا تھا کہ حکومت سیلابی پانی کو محفوظ بنا کر استعمال کرنے اور تجاوزات کے خاتمے پر کام کر رہی ہے جبکہ بارش کا پانی ذخیرہ کرکے اسے کارآمد بنایا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You