اہم خبریںپاکستان

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔

زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں کررہے ہیں۔وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں۔میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پاکستانیوں کی میتیں وصول کیں جب کہ بعد ازاں میتوں کو پشاور پہنچا دیا گیا۔پولیس حکام کہنا ہے کہ لبیا کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق کرم سےتھا جب کہ حادثے میں خیبرپختونخوا کے 16 افراد شامل تھے۔اس موقع پر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اس افسوسناک موقع پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں، 5 فروری کوپیش آئے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا، حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضروری انتظامات کیے کہ متوفین کے جسدخاکی ان کے عزیزوں تک پہنچاسکیں، باقی جاں بحق افراد کی میتیں بھی جلد وطن واپس لائیں گے جب کہ زندہ بچ جانے والے37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں کررہے ہیں۔ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ یہ سبق سکھاتا ہے کہ غیرقانونی ذرائع سے یورپ جانےکی کوشش کتنی خطرناک ہوسکتی ہے، نوجوانوں سے اپیل ہے خطرناک راستے اختیار نہ کریں اور قانونی ذرائع سے بیرون ملک جائیں۔ واضح رہےکہ لیبیا کے ساحل کے قریب 63 مسافروں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی تھی جو مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی تھی جن میں سے 37 مسافر محفوظ رہے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You