اہم خبریںکرائمز

لڑکی سے ملنے کے لیئے رائیڈ بک کرائی، ڈرائیور نے نیچے اترنے کو کہا تو گولی ماردی: اوبر ڈرائیور کے قتل کا ڈراپ سین

گزشتہ دنوں ایک اوبر ڈرائیور کے قتل نے شہر لاہور میں سنسنی پھیلا رکھی تھی۔ تاہم مقتول محمد علی کی آخری رائید اور اسکے قاتل کے بارے میں گتھی سلجھ گئی ہے۔

پولیس نے گزشتہ روز مرکزی ملزم طاہر کے دوست محسن کو گرفتار کیا تھا جس نے نشاندہی کی تھی کہ مقتول محمد علی کی آخری رائیڈ اس کے دوست طاہر نے بک کرائی تھی جس پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بیان میں بتایا کہ اس نے لڑکی سے ملنے کے ليے رائيڈ بک کی، دیر ہوئی تو ڈرائیور نے گاڑی سے اترنے کا کہا جس پر ڈرائیور سے جھگڑا ہوا اور اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا

واضح رہےکہ 6 جنوری کو قتل کیے جانے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور محمد علی کی لاش ساندہ کے علاقے سے ملی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You