اہم خبریںپاکستان

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی فہرست آویزاں، پی ٹی آئی دوڑ سے باہر

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی فہرست آویزاں، پی ٹی آئی دوڑ سے باہر۔

اقلیتی نشستوں پر کاغذات سے متعلق آر او کے فیصلوں کے خلاف 16جنوری تک اپیلیں کی جا سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست آویزاں کر دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی مخصوص 10 نشستوں کے لیے جانچ پڑتال کے بعد 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔اعلامیے کے مطابق اقلیتی نشستوں پر کاغذات سے متعلق آر او کے فیصلوں کے خلاف 16جنوری تک اپیلیں کی جا سکتی ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایپلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انتخابی نشان نہ ملنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف اقلیتوں کی نشستوں کی دوڑ سے بھی باہر ہو گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You