اہم خبریںپاکستان

قومی اسمبلی: اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد: اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔

سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے بلال اظہر کیانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا، اپوزیشن اراکین کی جانب سے بل کی شدید مخالفت کی گئی۔

اپوزیشن ارکان ایوان میں احتجاجاً اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی۔

اپوزیشن ارکان سپیکر ڈائس کے سامنے آ گئے، اپوزیشن ارکان نے ’بل نامنظور‘، ’عدلیہ اور جمہوریت پر حملہ نامنظور‘ اور حکومت مخالف بھی نعرے بھی لگائے۔

سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ صبغت اللہ نے ترمیم پیش کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سنی اتحاد کونسل کے رکن کی ترمیم کی مخالفت کر دی، رکن اسمبلی صبغت اللہ کی ترمیم کثرت رائے سے مسترد ہوگئی۔

علی محمد خان نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش کی، وزیر قانون نے علی محمد خان کی ترمیم کی بھی مخالفت کی جس کے بعد علی محمد خان کی ترمیم بھی کثرت رائے سے مسترد ہوئی۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل غیر آئینی ہے: علی محمد خان

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل غیر آئینی ہے، کس طرح قانون سازی کر کے سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے ہمارے حق سے محروم کیا جا سکتا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا حق ہمیں سپریم کورٹ سے ملا ہے، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سیاسی مقاصد کیلئے پیش کیا گیا۔

خبر کی مزید تفصیل شامل کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You