انٹرنیشنلاہم خبریں

قطری وزیر خارجہ کا اسرائیل حماس جنگ بندی کا مطالبہ

قطری وزیر خارجہ کا اسرائیل حماس جنگ بندی کا مطالبہ۔

اسرائیل کا بچوں اور خواتین کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔شیخ محمد بن عبدالرحمن

دوحہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن نے اسرائیل حماس جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔قطری وزیر خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان فلسطین کی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں نے کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔قطری وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔شیخ محمد بن عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی امداد کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر راہداری کھولی جائے۔دوسری جانب اسرائیل نے 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی جان لینے کے بعد زمینی کارروائی پورے غزہ تک بڑھا دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You