انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارتی ائیرفورس کا تربیتی طیارہ تباہ ،2 پائلٹ ہلاک

بھارتی ائیرفورس کا تربیتی طیارہ تباہ ،2 پائلٹ ہلاک۔

یاد رہے کہ حادثہ ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی ائیرفورس کا تربیتی طیارہ دوران پرواز کریش کرگیا جس سے طیارے میں سوار دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا، تربیتی طیارے نے حیدرآباد کی ائیر فورس اکیڈمی سے معمول کی تربیتی اڑان بھری تھی اور دوران پرواز طیارے کو فضا میں ہی حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرینر اور زیر تربیت پائلٹ ہلاک ہوگئے۔بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی سیون ایم کے ائیرکرافٹ کو حادثہ پیش آیا جس میں دونوں پائلٹ کو شدید چوٹیں آئیں جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ سنگل انجن پر مشتمل ہوتا ہے جو ائیر فورس کی بنیادی تربیت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You