
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت
ترکیے کے وزیر نے علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرِ توانائی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک وزیرِ توانائی الپ ارسلاں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ائی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں پاک ترکیے تعاون کو توانائی کے شعبے میں مزید وسعت دینے پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پاک ترکیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ائی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل نے عالمی فورمز پر پاکستان کے لیے ترکیے کی مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ائی ایس پی آر نے بتایا کہ ترکیے کے وزیر الپ ارسلاں نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ائی ایس پی آر کے مطابق ترکیے کے وزیر نے علاقائی امن ، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو



