اہم خبریںپاکستان

فیلڈ مارشل سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات۔

ملاقات میں پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت دو طرفہ تعاون، علاقائی اور خطے کی موجودہ سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ائی ایس پی آر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی جی ایچ کیوآمد ہوئی جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ائی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ملاقات میں پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت، دوطرفہ تعاون، علاقائی اور خطے کی موجودہ سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کےخاتمےکے لیے ایران سےقریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ایرانی سپریم کونسل علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ یہ باہمی تعاون علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کےلیے ضروری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You