اہم خبریںپاکستان

فیصلے دینے والوں کو سوچنا ہوگا، ملک کیساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا: نواز شریف

صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے، پوچھتا ہوں اس ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا ہے؟۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ فیصلے دینے والوں کو اب سوچنا ہوگا، ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا بعد میں کون لایا تھا؟ سب کو پتہ ہے،عوام کی پرواہ کریں، ریلیف کے لئے جو بھی کرنا پڑتا ہے کریں، بجلی کا بل ہر ایک کیلئے مصیبت بن چکا ہے۔

اجلاس میں چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سولر پینل فنانسنگ سکیم کو آسان بنانے کا حکم دیا، مریم نواز نے اسکیم کے اجرا کیلئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You