اہم خبریںپاکستان

فوج کے کچھ لوگوں کا الیکشن میں ہاتھ ہے۔عارف علوی

فوج کے کچھ لوگوں کا الیکشن میں ہاتھ ہے۔عارف علوی

بچہ بچہ جانتا ہے فوج نے الیکشن میں کس طرح مداخلت کی، کچھ لوگوں نے فوج کے امیج کو نقصان پہنچایا۔ سابق صدر

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دنیا کے مقبول ترین لیڈر ہیں،9 مئی کے واقعات پر تحریک انصاف کی ساری پارٹی کو دبا دیا گیا، نو مئی میں فوج کے اندر جو لوگ ملوث تھے ان کو سزا دیدی گئی۔عارف علوی نے کہاکہ قمرباجوہ نے کہا تھا فوج آئندہ سیاست میں حصہ نہیں لے گی، بچہ بچہ جانتا ہے فوج نے الیکشن میں کس طرح مداخلت کی، کچھ لوگوں نے فوج کے امیج کو نقصان پہنچایا، فوج کے کچھ لوگوں کا الیکشن میں ہاتھ ضرور ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا معافی مانگی جائے، کیا جس کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے وہ معافی مانگے؟ قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، عقلمندی کا تقاضا ہے جس نے قوم کو مینڈیٹ دیا اس کا احترام کیا جائے، یہ کہنا کہ 7 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا قوم کو تباہی کی طرف لیجائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You