اہم خبریںپاکستان

فلسطینی مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید مذمت کرتی ہوں۔عمارہ خان

فلسطینی مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید مذمت کرتی ہوں۔عمارہ خان

اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے۔معروف سماجی ورکر

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف بزنس وومن و سماجی ورکر محترمہ عمارہ خان نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے فلسطین میں مسلمانوں کا بے گناہ قتل عام و نسل کشی جاری ہے جس پر عالم اسلام خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے بے گناہ قتل عام کیخلاف ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے تا کہ فلسطین میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام و نسل کشی بند ہو سکے۔ معروف بزنس وومن و سماجی ورکر محترمہ عمارہ خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل سے مطالبہ ہے کہ فلسطین میں جاری قتل عام بند کریں اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ ہے کہ فلسطین میں جاری قتل عام کیخلاف آواز بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں تا کہ جنگ کا خاتمہ ہو سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You