اہم خبریںپاکستان

فرینکفرٹ قونصل خانے پر حملے میں کوئی پاکستانی ملوث ہوا تو پاسپورٹ منسوخ ہوگا۔عطا تارڑ

فرینکفرٹ قونصل خانے پر حملے میں کوئی پاکستانی ملوث ہوا تو پاسپورٹ منسوخ ہوگا۔عطا تارڑ

نادرا سےکہا گیا ہے کہ ویڈیو کا جائزہ لےکر بتائےکہ کوئی پاکستانی شہری تو ملوث نہیں ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےکہا ہےکہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے میں کوئی پاکستانی شہری ملوث ہوا تو اس کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ پاکستان نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے معاملے پر متعلقہ ملک سے احتجاج نوٹ کرایا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نادرا سےکہا گیا ہےکہ ویڈیو کا جائزہ لےکر بتائےکہ کوئی پاکستانی شہری تو ملوث نہیں ہے، اگر اس واقعے میں کوئی پاکستانی ملوث ہوا تو اس کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا۔دوسری جانب جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے معاملے پر جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق جرمن سفیرکو فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے واقعے پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You