اہم خبریںپاکستان

فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے ہی مشیر بنیں گے: سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہی مشیر بنیں گے۔

پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہیں کروائی جاتیں، ہمارے لوگوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، بانی کی ہفتہ وار دو ملاقاتیں آئینی حق ہے، اس پر عدالتی حکم بھی موجود ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فارم 47 پر شیر افضل مروت کے بیان پر تبصرہ نہیں کروں گا، سب کو پتہ ہے کہ فارم 47 پر کون جیتا، شیر افضل مروت کی پارٹی ممبر شپ کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ دور جھوٹے بیانیے کا ہے جبر کا موسم ہے اس کیخلاف لڑتے رہیں گے، چھبیس نومبر کے حوالے سے ہمارے پاس بہت مواد موجود ہے۔

سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کے موجودہ حکومت میں مشیر لگنے پر طنز کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تا کہ جھوٹ فریب و مکر کی حکومت میں پرویز خٹک جیسے لوگ ہی لگیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You