اہم خبریںپنجاب

فرض کی انجام دہی ے لئے جان کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارے اصل ہیرو ہیں: سید گلزار حسین

فرض کی انجام دہی ے لئے جان کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارے اصل ہیرو ہیں: سید گلزار حسین شاہ

کمشنر راولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے ہولی فیملی ہسپتال میں ز یر علاج پٹواری فیروز خان کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال سے تعلق ر کھنے والے پٹواری فیروز خان کوتین روز قبل دوران ڈیو ٹی گولی ماری گئی جس کی وجہ سے انہیں انتہائی سیر یس حا لت میں ہو لی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں لایا گیا، جہاں سات گھنٹے کے طویل آپر یشن کے بعد انہیں دو دن و نٹیلیٹر پر رہنا پڑا۔ تاہم اللہ پاک کی مہر با نی سے اب وہ خطرے سے باہر اور روبصحت ہیں۔

اس دورہ کے مو قع پر ایم ایس ہو لی فیملی ڈا کٹر شا زیہ محبو ب، ایڈ یشنل کمشنر (کوراڈ ینیشن) عا رف عمر عز یز و دیگر انتظامیہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سید گلزار حسین شاہ نے زخمی پٹواری کی بیوہ سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ فرا ئض کی انجام دہی کے لئے اپنی جان کی پرواہ نہ کر نے والے بہادر اہلکار ہمارے اصل ہیرو ہیں۔انہوں نے ہسپتال عملے کو ہدا یت کی کہ زخمی کو مطلو بہ بہترین طبی سہو لیات فراہم کیں جائیں تاکہ وہ جلد از جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔

رپورٹ:سید یوسف شاہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You