اہم خبریںپاکستان

عوام کے تعاون سے دہشت گردی کیخلاف کامیابی ہمارا مقدر ہو گی: آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی عوام کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف کامیابی ہمارا مقدر ہو گی۔

25 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہیں بین الاقوامی و علاقائی سکیورٹی اور قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، ورکشاپ کے شرکا نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔

شرکا سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج، سکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے دشمن قوتوں کی مسلسل کوششوں کے باوجود دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے زور دے کر کہا کہ دانشوروں اور سول سوسائٹی کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ہمارے عوام، خصوصی طور پر نوجوان نسل پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف جاری پروپیگنڈے کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔

اس موقع پر شرکا کو غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، جس میں سمگلنگ، بجلی چوری، منشیات کا پھیلاؤ، بارڈر کنٹرول کے اقدامات اور پاکستان سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کی جانب سے طاقت کا وحشیانہ استعمال روکا جائے: آرمی چیف

غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور ملک بدری کے موضوع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہر ایک پاکستانی کی حفاظت اور سلامتی انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

آرمی چیف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کے نتیجے میں معیشت پر مثبت اثرات کو بھی اجاگر کیا، سپہ سالار کا کہنا تھا کہ فوج پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں قومی اور صوبائی سطح پر پوری طرح مصروف عمل ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں جس نے امن اور استحکام کے حصول کے لیے بہت سی آزمائشوں کو برداشت کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You