اہم خبریںپاکستان

عمر ایوب نے گرفتاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے گرفتاری کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈی پی او اٹک اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 19 دسمبر تک پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی، ضمانت کے باوجود 5 دسمبر کو اڈیالہ جیل کے باہرسے گرفتار کیا گیا، عمر ایوب کو حبس بے جا میں بھی رکھا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You