اہم خبریںپاکستان

عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر، وزیراعظم کو خط ارسال

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو خط ارسال کردیا گیا۔

مراسلہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ارسال کیا ہے ، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں اور انہیں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا ۔

مراسلے کے متن میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے؟ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ، انہیں جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کا الزام عائد کر کے بھوک ہڑتال پر جانے کا عندیہ دیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You