اہم خبریںپاکستان

عمران خان نے کہا ہرقسم کی ڈیل کورد کرتا ہوں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان ہرقسم کی ڈیل کو رد کردیا ہے ۔

بیرسٹرگوہرکا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج بھی بانی کی فیملی سےملاقات نہیں ہوسکی، میرے سمیت5وکلا کی بانی سےملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےکہا ہرقسم کی ڈیل کورد کرتا ہوں، بانی نےکہا کسی کومذاکرات کی اجازت نہیں دیا ور نہ ہی اپنے لیے مذاکرات کے لیے کسی کواختیار دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی کی بہنوں سےملاقات نہ کرانا عدالت کی توہین ہے، ہم توہین عدالت کی درخواست دائرکریں گے۔

بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ملک میں ہونے والی دہشت گردی پر افسوس کا اظہارکیا،انہوں نے کہا تاثردیا جا رہا ہے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں، عمران خان نے کہا ابھی تک کسی کو بھی ڈائیلاگ کے لیے اختیار نہیں دیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You