اہم خبریںپاکستان

عمان میں دہشتگردی واقعہ، شہید پاکستانیوں کی تعداد 4 ہوگئی، دفتر خارجہ

دفترخارجہ نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں امام بارگاہ پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں 4 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بیان میں کہا کہ پاکستان عمان کے شہر مسقط میں وادی کبیر میں امام بارگاہ علی بن ابو طالب پر بزدلانہ دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس حملے میں 4 پاکستانیوں کی موت سمیت متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمان میں ہمارا سفارت خانہ دو شہید پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت اور وطن واپسی کے لیے عمانی حکام سے رابطے میں ہیں، مزید 30 پاکستانی عمان کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمان میں پاکستانی کمیونٹی کے سوالات کے جوابات دینے اور انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن بھی کھول دی گئی ہے، زخمی پاکستانی شہریوں کی خیریت دریافت کرنے کے لیے مقامی اسپتالوں کا بھی دورہ کر رہے ہیں۔

ممتازہ زہرہ بلوچ نے کہا کہ حکومت عمان نے حملہ آوروں کو ناکام کر دیا ہےجبکہ پاکستان نے عمانی حکام کو محرم کے اس مقدس مہینے میں اس گھناوٴنے جرم کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You