اہم خبریںپاکستان

علی گنڈاپور کی محسن نقوی سے ملاقات، کے پی کے معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

علی گنڈاپور کی محسن نقوی سے ملاقات، کے پی کے معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزارت داخلہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات کی۔

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت نے معاملات کو  مل بیٹھ کر حل کرنے پر  اتفاق کر لیا۔ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی اویس لغاری سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان ملاقات میں لوڈشیڈنگ، بجلی سے متعلق معاملات اور دیگر مسائل سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی اور  وفاق اور کے پی کے نمائندوں نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے پر  اتفاق کیا۔ملاقات میں  وفاقی وزرا اور  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے پیر کو دوبارہ ملاقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You