پنجاب

علامہ اقبال کا فلسفہ خودی قوم خصوصاً نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

علامہ اقبال کا فلسفہ خودی قوم خصوصاً نوجوانوں کیلئے مشعلِ راہ ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے شاعر مشرق کا فلسفہ خودی موثر ہتھیار ہو سکتا ہے:چیئرمین
آج کے دن عہد کرنا ہو گا کہ ہم اقبال کے تصور کردہ پاکستان کے حصول کیلئے محنت کریں گے:پیغام
علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانانِ برصغیر کو سیاسی جلا بخشی اور خوابِ غفلت سے جگایا:گفتگو
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کاعلامہ محمد اقبال کے147ویں یوم پیدائش پر خصوصی پیغام

چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یوم پیدائش پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانانِ برصغیر کو سیاسی جلا بخشی،قوم کو خوابِ غفلت سے جگایا اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا جذبہ بیدار کیا، نوجوانانِ برصغیر کو اپنے آباء و اجداد کی لازوال قربانیوں،ان کی دنیا کے ہر شعبے میں گراں قدر خدمات، ان کی عظمت، ترقی پسندیت اور ندرتِ فکر کی کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کرایا۔انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق نے امت کے نوجوانوں کو حوصلے، خود اعتمادی، بہادری اور درویشی کے باوصف شاہین سے تعبیر دی، اقبال نے پوری دنیا، بالخصوص برصغیر کے نوجوانوں کو مسلمانوں کے تابناک ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے علم و تحقیق، جدت اور انفرادی و معاشرتی ارتقاء کی منازل طے کرنے کی تلقین کی اور یوں دنیا کو تسخیر کر کے ستاروں پر کمند ڈالنے کا نیا جوش و ولولہ پیدا کیا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم اقبال کے تصور کردہ پاکستان کے حصول کے لیے دن رات محنت کریں گے، عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اقبال کا فلسفہ خودی موثر ہتھیار ہو سکتا ہے،اقبال کی فکر سے وابستگی کا تقاضا ہے کہ پاکستان کو ان کے حقیقی تصور میں ڈھالیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک جداگانہ ریاست کا تصور پیش کیا، انہوں نے اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کی ترغیب دی،آپ کی خودی کا تصور قوم خصوصاً نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
08-11-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You