کھیل

آسٹریلیا کیخلاف شاندار فتح پر پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی ٹیم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آسٹریلیا کیخلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنے ایک پیغام میں آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ میں 28 سال بعد ون ڈے میچ ہرانے پر قومی ٹیم کو شاباش دی اورحارث رؤف ،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان کی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم سے جیت خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی، کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You