
وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر مسلم لیگ ق کی قیادت نے اسلام آباد میں رابطوں اور ملاقاتوں کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی، وفاقی مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ آج اسلام آباد جائیں گے جبکہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین پہلے ہی وفاقی دارالحکومت میں موجود ہیں۔
مسلم لیگ ق کی قیادت اسلام آباد میں اہم سیاسی ملاقاتیں کرے گی، مسلم لیگ ق کی حکومتی ٹیم سے ایک اور ملاقات آئندہ 24 گھنٹے میں اسلام آباد میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں
’منہ کیوں اترا ہوا ہے؟‘، ق لیگ سے ملاقات کے بعد سوال پر شاہ محمود نے کیا جواب دیا؟
شاہ محمود نے وزیراعظم کا پیغام پرویز الٰہی کو پہنچا دیا
سیاسی ڈرامے کا ڈراپ سین نہیں ہوگا صرف کردار تبدیل ہوں گے: پرویز الٰہی
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی بھی اسلام آباد میں ملاقاتیں ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کی قیادت ملاقاتوں کے بعد عدم اعتماد سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما پرویز الٰہی سے ملاقات کی تھی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا تھا۔



