اہم خبریںپاکستان

عدالت کا عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کیا، میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے بورڈ تشکیل دیں اور رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں، عدالتی آرڈر کی کاپی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کے لیے بھیجی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامے میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال، سابق وزیراعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں، اڈیالہ جیل میں سکیورٹی اقدامات کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بی کلاس قیدی کے چیک اَپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You