بلوچستان

سردار اختر مینگل سمیت بی این پی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں سردار اختر مینگل سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی عائد کی گئی ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہو کر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، میرجہانزیب مینگل ،اختر نواز نے مسلح ہو کر سکیورٹی سٹاف کو دھکے دیئے، ملزمان نے زبردستی سینیٹ ہال میں اسلحہ سمیت گھسنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر سربراہ بی این پی اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You