پاکستان
عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی۔اسد قیصر

عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی۔اسد قیصر
عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، اس پر اعتماد ہوناچاہیے۔رہنما پی ٹی آئی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہےکہ عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ آج عمران خان کے سامنے اتحاد کیلئے تجویز رکھی گئی ہے، پی ٹی آئی کے پاس سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے اہم آپشن موجود ہیں، اتحاد کا فیصلہ آج شام تک کرلیا جائے گا.انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، اس پر اعتماد ہوناچاہیے، عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی.اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کے پی میں حکومت بنانے کیلئے مشاورت کا نظام بنایا گیا ہے۔



