
عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہونگی۔
11 فروری کو اتوار ہوگا اور اس طرح 8 چھٹیوں کے بعد 12 فروری کو اسکول کالجز اور جامعات کھلیں گی۔
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری 2024 کو پولنگ ہوگی اور اس موقع پر تعلیمی ادارے 8 دن کے لیے بند ہوں گے۔4 فروری کو اتوار، 5 فروری کو کشمیر ڈے جب کہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔11 فروری کو اتوار ہوگا اور اس طرح 8 چھٹیوں کے بعد 12 فروری کو اسکول کالجز اور جامعات کھلیں گی۔



