اہم خبریںپنجاب

عام انتخابات میں شکست، جہانگیر ترین کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان

عام انتخابات میں شکست، جہانگیر ترین کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان۔

استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔جہانگیر ترین

اسلام آباد(نمائندہ فائزہ شاہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے اراکین کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھاکہ جن لوگوں نے انتخابات میں حمایت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور  کامیابی پراپنے مخالفین کو مبارکباد دیتا ہوں۔خیال رہے کہ جہانگیر ترین عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو  نشستوں سے ہار گئے تھے جن میں این اے 149 اور این اے 155 لودھراں شامل ہیں۔دوسری جانب  ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باوجود استحکام پاکستان پارٹی عام انتخابات میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی ایک ہی سیٹ جیتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You