انٹرنیشنل

عالمی عدالت انصاف کے جج نواف سلام لبنان کے نئے وزیر اعظم نامزد

عالمی عدالت انصاف کے جج نواف سلام لبنان کے نئے وزیر اعظم نامزد۔

امید ہے نواف سلام لبنان میں عوامی حکومت بنانے میں کامیاب ہوں گے۔اکرام الدین چیف ایگزیکٹیو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

لبنان(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے جج نواف سلام لبنان کے نئے وزیر اعظم نامزد ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے پیر کو عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے جج نواف سلام کو نئی حکومت بنانے کے لیے نامزد کیا ۔نواف سلام نے 128 نشستوں پر مشتمل پارلیمنٹ میں 84 ارکان کی حمایت حاصل کی جبکہ 9 اراکین پارلیمنٹ نے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے کابینہ بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔35 نے دونوں کی حمایت کرنے سے انکار کیا۔نواف سلام اس وقت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نواف سلام اس وقت لبنان سے باہر ہیں وہ منگل کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ 2 سال سے نگراں حکومت قائم ہے، نئی حکومت بنانے کے لیے سلام کی نامزدگی 2 سالہ سیاسی خلا کے بعد سامنے آئی ہے، جس دوران لبنان نے سیاسی تقسیم اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کا سامنا کیا۔گزشتہ ہفتے لبنان کی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف عون کو صدر منتخب کیا تھا۔دوسری جانب لبنان کے نئے وزیراعظم نواف سلام کی تقرری پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کی امید بڑھ رہی ہے، امید ہے نواف سلام لبنان میں عوامی حکومت بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You