سیکورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی قابل تعریف ہے۔بہرامند خان تنگی

سیکورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی قابل تعریف ہے۔بہرامند خان تنگی
سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔معروف سینئر سیاستدان
چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان کے علاقے کچی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ائی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی اور ٹھکانے کا گھیراؤ کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشتگرد مارے گئے۔ائی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے، اسلحے اور گولہ بارود کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ائی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد، فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ائی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر سینئر سیاستدان سینیٹر بہرامند خان تنگی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی قابل تعریف ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا اور لازوال قربانیاں دی ہیں جو پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔



